سکھر،18مارچ(اے پی پی): قرنطینہ سینٹر میں مقیم 293 زائرین میں سے 234 کے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں جن میں سے 119 مثبت اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی نکلے جبکہ مزید 500 سے زائد زائرین کی آمدآج متوقع ہے جس کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ نئے زائرین کیلئے متعدد نئے بلاکس قائم کیے جا رہے ہیں ، وفاقی اور صوبائی صحت ماہرین نے بھی قرنطینہ سینٹر کادورہ کیا۔
اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق 234 زائرین کے ٹیسٹس میں سے 119 کے نتائج مثبت اور 115 کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ دوسری جانب تفتان سے مزید 500 سو سے زائد زائرین کی آمد آج کسی بھی وقت قرنطینہ سینٹر پہنچنے کا امکان ہے نئے زائرین کو قرنطینہ سینٹرسکھر میں رکھنے کے لیے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں اور وہاں پر متعدد نئے بلاکس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر زائرین کے لیے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وی این ایس ، سکھر