تمام اداروں کومل کر کورونا وائرس کامقابلہ کرناہوگا؛ عوام غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

129

لاہور، 18مارچ: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا-صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔وائس چانسلرز اور پرنسپلز نے صوبائی وزیرکو ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکی دیکھ بھال کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز روناوائرس کے مشتبہ افرادکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں۔

کومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کی خودنگرانی کررہی ہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں اورمشتبہ افرادکی حالت اورفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے لمحہ بہ لمحہ عوام کوآگاہ کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام سے کوروناوائرس سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدکی اپیل کرتے ہیں۔تمام اداروں کومل کر کورونا وائرس کامقابلہ کرناہوگا۔عوام غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کے انتظامات کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

وی این ایس لاہور

Download video