اسلام آباد 11مارچ (اے پی پی )؛قومی اسمبلی نے زینب الرٹ، جوابی ردعمل اور بازیابی بل کی منظوری دے دی۔ بل منظوری کے لئے وزیر انسانی حقوق نے پیش کیا،بل کو سینٹ کی طرف سے کی گئی تجاویز کے ساتھ منظور کیا گیا،
زینب الرٹ بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا اس بل کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا۔ یہ بل پچھلی اسمبلی سے چل رہاتھا جو اب منظور ہورہا ہے۔قومی اسمبلی میں ملک کی مجموعی زرعی معیشت پر بحث کراوئئ گئی۔ وزیرمملکت علی محمد خان نے زرعی معیشت پر بحث کے لئے قرارداد پیش کی۔
اسپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پر پہلی مرتبہ بحث ہورھی ہے، اراکین بھرپور حصہ لیں۔ زراعت پر بحث سننے کے لئے کسان بورڈ کے اراکین بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا زراعت پر لازمی تین دن بحث کرواؤں گا۔ تین دن میں زراعت پر نو گھنٹے بحث کرواؤں گا۔
زراعت کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے چئیر مین کشمئر کمیٹئ سید فخر امام نے کہا ملک کی مجموعی آمدن میں زراعت کا حصہ اڑتیس فیصد ہے،
ملک کے پہلے پانچ سالہ منصوبے میں جو 1955سے60تک بنایا گیا تھا اس میں زرعی شعبے کو بہت اہمیت دی گئی تھی۔ مگر اس کے بعد کبھی حکومتوں نے زراعت کو مرکزی حثیت نہیں دی۔ فخر امام نے کہا کہ ھماری ایکسپورٹ اکانومی کا بڑا حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے۔
موشن پکچرز آرڈیننس میں ترمیم کا بل ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن آرڈیننس میں ترمیم کا بل اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ تینوب بل وزیر مملکت برائے پارلیمانئ امور علی محمد خان نے بل پیش کئے۔
قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹوروں کے ذریعے روز مرہ ضرورت کی اشیا پر 15 ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے۔
وقفہ سوالات کے دوران یہ بات تجارت کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمز ہ ملک نے ایوان میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
ایک اور سوال پر ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت کےتعاون سے کراچی سرکلر ریلوے چھ ماہ میں فعال ہوجائے گا۔
ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے ایوان کوبتایا کہ متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون سے ریلوے کے پورے ڈھانچے میں اہلکار کے بغیر 550 غیر محفوظ پھاٹک بہتر بنائے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جاسکے۔
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری نے ایک سوال پر اس تاثر کو مسترد کردیا کہ وزارت مختلف بنکوں میں عازمین کی طرف سے حج کےلئے جمع کرائی جانے والی رقوم پر منافع وصول کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کی رقم کو بلاسود اکاونٹس میں رکھا جاتا ہے۔
صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کورونا کی وبا کی روک تھام کےلئے پاکستان کے ہوائی اڈوں پر اترنے والے مسافروں کی سکریننگ یقینی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکریننگ کرنے والے عملے کو تمام حفاظتی آلات فراہم کئے گئے ہیں۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ جعلی یا غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام یقینی بنانے کےلئے تمام میڈیکل سٹوروں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔
اس سے پہلے ایوان میں پاک فضائیہ کے اس ہوا باز کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کا طیارہ یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران آج صبح اسلام آباد میں گرکر تباہ ہوگیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جمہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سورس:وی این ایس اسلام آباد