لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے متعلق نوٹ لے رہے ہیں: خصوصی نمائندہ او آئی سی سیکریٹری جنرل

132

اسلام آباد،  04 ماچ ( اےپی پی): اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مندوب براۓ جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے کہا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر نوٹ لے رہے ہیں۔

آج لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ  دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران ہم نے وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور دیگر  اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ آج ہم لائن آف کنٹرول پر آۓ ہیں جہاں فوجی حکام نے ہمیں بارڈر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔  ہمیں اس صورتحال سے متعلق مفصل معلومات دی گئی ہیں جس کا ہم نوٹ لے رہے ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد

 

Download Video