پشاور،17مارچ(اے پی پی): ضلع مردان میں تھانہ طورو پولیس نے بڑے پیمانے پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور شراب سمگل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق پر مہمند سے ہے جو موٹرکار کے ذریعے شراب اسلام آباد سمگل کررہا تھا لیکن ڈی پی او مردان سجادخان کو ملی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرکے موٹرکار سے 360 لیٹر شراب برآمد کرلی اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔
ڈی ایس پی محمد طیب جان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
وی این ایس پشاور