ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ): تفتان سے آنیوالا زائرین کا قافلہ قرنطینہ ملتان پہنچ گیا ہے ۔3 بسوں پر مشتمل 1270 زائرین کے قافلہ کو کمشنر شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او زبیر دریشک نے شیر شاہ بائی پاس پر خوش آمدید کہا ۔قافلہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کی قیادت میں قرطینہ پہنچا
تفتان سے آنے والے زائرین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے ناشتہ کی تیاری بھی مکمل ہو گئی ہے ،ناشتے میں پراٹھا،چنے، انڈا اور چائے شامل ہیں۔
وی این ایس ، ملتان