اسلام آباد، 17 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے-
وفاقی کابینہ نے کرونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام سے مشاورت کے بعد نماز جمعہ کا خطبہ اور باجماعت نمازوں کومختصر رکھنے، مصافحے اوربغل گیرہونے سے احتناب کرنے، 21مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرنے، چینی بحران کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور سٹیٹ بینک کا نمائندہ شامل کرنے،آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی منظوری دی دیدی-
بجٹ اخراجات کی ترجیحات میں ڈیفنس اور سیکورٹی کے علاوہ احساس اور سماجی تحفظ، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، ہاﺅسنگ اور نیا پاکستان کے تحت مختلف اقدامات، فوڈ سیکیورٹی، ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، ٹورازم وغیرہ شامل ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کے زخموں پر مرہم رکھیں گے-
وی این ایس، اسلام آباد