احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک بھرمیں رقوم کی ترسیل جاری رکھنے کا فیصلہ

720

 اسلا م آباد ،17مارچ (اے پی پی ):احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک بھرمیں رقوم کی ترسیل جاری رہے گی  اور کسی بھی آوٹلیٹ پر رقم نہیں روکی جارہی،احساس پروگرام میں صرف نئی رجسٹریشن کو فل وقت روکا گیا تاہم پہلے سے رجسٹر افراد کوئی مشکل نہیں پیش آئیگی۔

دنیا بھر کو کرونا وائرس سے افراتفری کی صورتحال کا سامنا ہے اسی کے پیشِ نظر احساس کفالت پروگرام کی  تمام ملحقہ  آوٹلیٹس  کو حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایات جارہی کردی گئی ہیں، تاکہ رقم۔کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہے اور  کوئی بھی ضرورت مند رقم سے محروم نا رہے۔

چئیر پرسن بینظیر سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں احساس کفالت آوٹلیٹ کا دورہ کیا، اور اقدامات پر اطمینان ک اظہار کیا۔فرینچائزز میں سٹاف کو فیس ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت،ا لکوحلک پیڈز، اور ہینڈ سینیٹائیزر کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا۔آوٹلیٹ سٹاف ہر آنے والے بینیفشری کو بائیو میٹرک سے قبل ہینڈ سینیٹائیزر کے استعمال کی ہدایت دے گا۔

بائیو میٹرک تصدیق کے بعد سٹاف نمائندہ  انگوٹھا لگانے والی جگہ کو الکوحلک پیڈ کے ساتھ اچھی طرح صاف کریگا، اور رقم لینے والے شخص کو بھی انگوٹھا صاف کرنے کی ہدایت کریگا، تاکہ کوئی بھی جراثیم کسی دوسری شخص تک منتقل نا ہوسکے۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video