وزیراعظم عمران خان    کی طرف سے  ضلع مہمند میں مستحق خواتین میں احساس کفالت کارڈ تقسیم

215

اسلام آباد ، مارچ 09 (اے پی پی):  وزیراعظم عمران خان   نے غربت مکاؤ  حکومتی  اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے پیر کےروز خیبر پختونخواہ کے ضلع مہمند میں مستحق خواتین میں احساس کفالت کارڈ تقسیم کئے-

کارڈ تقسیم کرنے کی  تقریب میں   وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، گوورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ، وزیر اعلی  خیبرپختونخواہ محمود خان ، وفاقی وزیر  مذہبی امور پیر نور الحق قادری  اور  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں

وزیراعظم عمران خان کے تقریب  میں پہنچنے پر چھوٹے بچوں نے وزیراعظم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا –

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video