وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

119

اسلام آبا د،30مارچ (اے پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں  کہا کہ  میڈیا کی ترقی،ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ  وزیراعظم کی میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات ہیں،پوری کوشش ہے کہ ادائیگیوں کا معاملہ جلدحل کر لیا جائے اور  اے پی این ایس ،سی پی این ای اور پی بی اے کے نمائندگان سے ملاقات بھی  ہوئی۔

اے پی پی /ناہید /ریحانہ