وزیراعلیٰ بلوچستان کا فاطمہ جناح اسپتال کا دورہ، آئیسولیشن وارڈ،پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا معائنہ کیا

170

کوئٹہ، 15 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے آئیسولیشن وارڈ،آئی سی یو اور پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا معائنہ کیا۔ایم ایس ہسپتال نے آئسولیشن وارڈ میں فراہم کی  جانے والی  سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا  کہ آئسولیشن وارڈ میں کورنا وائرس سے متاثر داخل بچہ کی حالت بہتر  ہے،متاثرہ بچے کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔آئسولیشن وارڈ میں 5 وینٹیلیٹر سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔انہوں نے   بتایا کہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری میں قائم  قرنطینہ میں موجود زائیرین کے ٹیسٹ جاری ہیں ۔زائیرین کی سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوۓ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے  اسپتال میں کورونا وائیرس کے  لیے  قائم آئیسولیشن وارڈ اور دیگر مریضوں کے لیے طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اسپتال کی توسیع اور طبی سہولیات میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے  کہا کہ کورنا وائیرس کی روک تھام کے  لیے  کام کرنے والے  ڈاکٹر اور طبی عملہ کا کام  قبل تحسین ہیں۔

اے پی پی /کوئٹہ/حامد