وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح

159

لاہور5 مارچ, (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا تعلق عوام کی صحت سے ہے۔ صوبہ میں 13 فیصد سے زائد افراد ٹائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں اور 74 فیصد غریب خاندان ٹائلٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے یونیسف کے تعاون سے 10 پسماندہ اضلاع یہ پراجیکٹ آج لانچ کردیا ہے۔ جھنگ، چنیوٹ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، بھکر، خوشاب، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے 1775 دیہات میں اوپن ڈیفیکشن فری پراجیکٹ کا آغاز کیاگیاہے۔ ان اضلاع کا انتخاب سروے کی نتیجہ میں کیا گیاہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت 3 سال میں 2 لاکھ ٹائلٹ بنائے جائیں گے جس سے 75 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ پنجاب حکومت نے میونسپل سروسز پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ 26ارب روپے کی لاگت سے اس پروگرام کے تحت نچلی سطح پر بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے اس پروگرام پر عملدآمد کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنراس پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ صحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین پراجیکٹ کے حوالے سے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

سورس:وی این ایس  اسلام آباد