لاہور 18 مارچ(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کورونا کی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی بارے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا حملے کے پیش نظر ہر آنے والی صورتحال کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے-وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 6 ہزار افراد کیلئے ملتان میں قرنطینہ بنا دیا گیا-لاہور میں یو ای ٹی اور کالا شاہ کاکو پر قرنطینہ کے انتظامات کیے گئے ہیں -راولپنڈی، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی قرنطینہ میں متاثرہ افراد کیلئے بہترین انتظامات کیے گیے ہیں -انھوں نے بتایا کہ دو مقامات سے ناجائز ذخیرہ کیے گیے کُل 2 لاکھ 60ہزار ماسکس برآمد کر لیے گئے ہیں -حکومت تمام وسائل کو کورونا متاثرین کی امداد کیلئے استعمال کرے گی – ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اس جنگ میں ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں-مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں ممکنہ مریضوں اور تمام ڈاکٹرز کی حفاظت کیلئے تمام تیاری مکمل ہے-کرونا کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے؛ یہ کسی ایک کا مسئلہ نہیں ہے-معاشرے کا جو طبقہ بھی کرائسس میں کرداد ادا کرے گا تاریخ اسے یاد رکھے گی -سنجیدہ حالات میں افواہیں اور بدمزگی پھیلانے سے گریز کیا جائے-ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ یہ سیاست یا الزام تراشی کا موقع نہیں ہے؛ آئیے مل کر اس امتحان میں سرخرو ہوں۔
وی این ایس لاہور