وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

153

اسلام آباد ، 19 مارچ (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کو ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال اور کنٹرول کے حوالے سے حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، کورونا وائرس پر کنٹرول اور اس کے اثرات سے عوام اور ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا، کورونا کے حوالے سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی اقدامات اختیارکیے جائیں۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس پر کنٹرول کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video