وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہندوستانی حکومت سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل

90

مظفرآباد،30 مارچ  (اے پی پی): وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کریں، مقبوضہ کشمیر میں 14 ہزار بچے ہندوستانی قید میں ہیں انہیں گھر جانے دیا جائے۔

پیر کو یہاں میڈیا  سے بات کرتے ہوۓ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیرکے بھائی بیٹیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتاہوں اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی مذمت کرتا ہوں۔ اس مشکل وقت میں وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت پہلے اقدمات اٹھائے،ایک مریض پہلے سے کینسر کے مریض ہیں ایک خاتوں عمر رسیدہ ہیں وہ ابھی سروائیو کر رہے ہیں، بھارتی پروپیگنڈا غلط ہے کہ پاکستان کی فوج کورونا کیسز کو آزاد کشمیر میں دھکیل رہی ہے ایک شخص لاہور میں کورونا سے جان بحق ہوا اس کے میت تک اگر یہاں نہیں لائی گئی، بھارتی پروپیگنڈا ماضی کی طرح جھوٹا ہے۔

اے پی پی/سدرہ/نورین