وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

115

اسلام آباد، 23 مارچ ( اےپی پی): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات اور عوام کو ریلیف فراہم  کرنے کے اقدامات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر مجموعی ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ، وبائی صورتحال کے نتیجے میں معیشت پر  اثرات اور عوام الناس خصوصا غریب اور کم آمدنی والے طبقوں کو اس صورتحال میں حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم  کیے جانے کے حوالے سے ممکنہ آپشنز اور تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی۔  انتظامی سطح پر ہر ممکنہ اقدام یقینی بنایا جائے گا تاکہ  ذخیرہ اندوزی یا صورتحال کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جا سکے۔

وزیر اعظم  نے  ہدایت کی  اشیاء خوردونوش اور دوائیوں کی فراہمی میں کسی صورت رکاوٹ نا ہو۔

اجلاس میں  وفاقی وزیر حماد اظہر،  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،  وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار،  مشیر خزانہ  عبدالحفیظ شیخ،  ڈاکٹر عشرت حسین،  عبدالرزاق داود،  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،  معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،  ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  سیکرٹری خزانہ،  چیرمین پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی،  چیرپرسن ایف بی آر نے شرکت کی۔

ویڈیو لنک پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم خان بھی اجلاس میں  شریک ہوئے۔

 اےپی پی/فاروق