وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ہائے داخلہ، صحت اور ریلیف کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

128

پشاور،31مارچ(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت  محکمہ ہائے داخلہ،  صحت اور ریلیف کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ درازندہ میں رکھے گئے 95 فیصد لوگوں کے ٹیسٹس نیگیٹو آئے ہیں جنھیں اپنے گھروں کو بھیجا جا رہا ہے جبکہ اسکے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مختلف امور پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء کے علاوہ کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہیں۔

اے پی پی /صائمہ/ریحانہ