وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت آن لائن ویڈیو کانفرنس،تعلیم کے مسائل پر تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی

122

لاہور، مارچ 26(اے پی پی): وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود سے آن لائن ویڈیو کانفرنس۔ آن لائن کانفرنس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم، سیکرٹرییز سکول و ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے  شرکت کی۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد تعلیم کے حوالے اہم مسائل پر تمام صوبوں سے مشاورت کرنا تھا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج منعقد ہونے والے کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

ویڈیو کانفرنس میں طلباء کے امتخانی شیڈول کے حوالے سے بھی  مشاورت کی گئی۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ پوری قوم کو ساتھ مل کر کرنا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے تمام لوگ اپنی اور باقی سب کی خفاظت کے لئے حکومتی تجاویز پر مکمل عملدرآمد کریں۔

اے پی پی /لاہور/حامد