وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل

109

اسلام آباد ، 24مارچ  (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور  پیر نور الحق قادری نے منگل کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ  لوگ اپنے گھروں میں محدود رہیں، بہت ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے نکلیں ، ہاتھ ملانے اور  گلے  ملنے سے پرہیز کریں-

انہوں  نے کہا  کہ اللہ پاک فرماتے ہیں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو، لہٰذا ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہے، انہوں نے کہا کہ عوام گھروں تک خود کو محدود رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور ضروری کام کے علاوہ گھر سے نکلنے سے گریز کیا جائے-

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا کہ طاعون کی صورت میں اپنے گھر پر رہو۔ بیماری آجائے تو اسکا اجر اللہ پاک سے طلب کیا جائے۔ انہوں نے تلقین کی  کہ یقین رکھا جائے کہ اللہ کے حکم کے بغیر ہوئی بیماری تکلیف نہیں دے سکتی اللہ کے یقین کے ساتھ زندہ رہے تو بھی شہید یا شہید ہوئے تو شہادت کا درجہ نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا احترام ضروری ہے۔ اپنے گھروں میں محدود رہنے کی کوشش کریں،احتیاط کرنا اپنے اور انسانیت کے فائدہ میں ہے۔

اے پی پی/ عمار برلاس /حامد