کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات

109

اسلام آباد، 24 مارچ (اے پی پی ):  کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات،ابتدائی مراحلہ میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو ذاتی بچاؤ کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ تک چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مختلف سرکاری محکمہ جات اور ہسپتالوں کو حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ارسال کیے گئے سامان میں فیس ماسک بشمول N95 ماسک،حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز اور دستانے شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرجیکل ٹوپیاں، کاٹن رول، ڈیٹول اور فیس شیلڈ بھی بھیجی گئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ سامان ڈاکٹروں اور ہسپتالوں میں دوسرے عملہ کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔دوبئی اور دوحہ میں پھنسے 141پاکستانی مسافر کل رات پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ان مسافروں کو اسکرینگ کے بعد گھروں روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان مسافروں میں سے کسی میں کرونو وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئیں۔

اےپی پی /سحر/قرۃالعین