پاکستان سپر لیگ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، کرکٹ کے  شائقین ، پنڈی سٹیڈیم کے لئے روانہ

129

اسلام آباد ،02 مارچ (اے پی پی ):پاکستان سپر لیگ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، اپنی پسندیدہ فرینچائز کو سپورٹ کرنے کے لئے شائقین کرکٹ پنڈی سٹیڈیم کے لئے روانہ ہوچکے۔

آج پنڈی سٹیڈیم میں  ہونے والے  پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اہم میچ کے لئے پشاور زلمی کے اپنی فینز کے لیے بھرپور انتظامات ، میچ دیکھنے کے لیے پشاور سے پانچ اسپیشل زلمی فینز بسز راولپنڈی کے لیے روانہ ہوچکیں۔

پشاور زلمی شائقین کرکٹ کو میچ دکھانے کے لیے خصوصی زلمی فینز بسز کا انتظام کیا گیا ہے، آج کے ہونے والے میچ کے لیے ایک بار پھر بڑی اسکرین کا انتظام بھی ہوچکا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video