پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

138

اسلام آباد ، 02 مارچ (اے پی  پی ): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ امن کے سلسلے میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی سے وزارت داخلہ میں  ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر بھی  تبادلہ خیال کیا  گیا ۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا  کہ عالمی امن کے لئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے، پاکستان ہر حال میں فلسطین کے ساتھ کھڑا  ہے، دونوں ممالک کے باہمی امور کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔انہوں  نے ہدایت کی کہ کشمیر اور دیگر مسائل پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہئے۔

اس موقع پر فلسطینی سفیر  نے کہا  کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان نے عالمی طور پر امن کا پیغام دیا ہے ،فلسطینی سفیر نے وزیر داخلہ سے مثبت جواب اور تعاون پر شکریہ ادا کیا-

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video