پشاور :ریسکیو 1122 کا پشاور کی صفائی کا فیصلہ،جراثیم کش ادویات کی سپرے کی جائے گی:  ڈی جی ریسکیو 1122

248

پشاور،22مارچ(اے پی پی):   ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد  نے کہا  ہے کہ پشاور شہر کی صفائی کے لئے کلورین سلوشن اور دیگر جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا جائیگا اور اپنے وسائل کا  استعمال  کرتے  ہوئے فائر ریسکیواور گاڑیوں سے جراثیم کش اسپرے کی جائے گی ۔

 ڈی جی 1122 کا کہنا تھا کہ وائرس سطح پر رہتا ہے اور امید ہے کہ سپرے کے اچھے نتائج برآمد ہونگے جبکہ  دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں  اور احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران گلیاں، سڑکیں اور دفاتر  دھوئے جائیں گے جس کیلئے تمام سٹاف کو گاؤن سمیت  95 ماسکس اور دیگر حفاظتی آلات مہیا کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر خطیر نے کہا کہ تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں اور ڈائریکٹر جنرل سمیت تمام سٹاف 24 گھنٹے الرٹ ہے کیونکہ عوام کی حفاظت ہر حال میں ترجیح ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو کو حکومت کی جانب سے فنڈز مہیا کئے جا چکے ہیں اور 1122 کو محکمہ ریلیف کا مکمل تعاون حاصل ہے جبکہ چیف سیکرٹری خود تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ریلیف نے ریسکیو 1122 کا دورہ بھی کیا ہے۔

وی این ایس ، پشاور

Download Video