پشاور، 24مارچ(اے پی پی): ملک میں جاری کرونا کے خلاف جنگ میں پشاور پولیس بھی اپنا کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے ، اس سلسلے میں پولیس نے کورونا کے خلاف عوام میں آگہی دینے کیلئے مساجد کے لائوڈسپیکرز کا استعمال کیا اور لائوڈسپیکرز پر اعلانات کے ذریعے عوام کوکرونا وائرس جیسی موذی مرض سے آگاہی دی ۔
اس سلسلے میں تھانہ پھندو کے ایس ایچ او قاضی نثار نے اپنے علاقہ میں مساجد میں کرونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی تدابیر سے بذریعہ لاوڈاسپیکر عوام کو آگاہ کیا۔ اسی طرح پہاڑی پورہ چوکی کے انچارج صابر علی نے بھی عوام کو کرونا وائرس سے بچاٶ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کریں، ایک دوسرے سےگلے ملنے سےاور مصافحہ کرنے سے بھی گریز کریں جبکہ اپنے ہاتھ بار بار صابن اور سینیٹائزر سے دھوئیں۔
اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین