پشاور: خیبر پختونخواہ میں پولیس کا لاؤڈ اسپکرہ کے زریعے عوام کو گھروں میں رہنے کا اعلان

123

پشاور، 24 مارچ  (اے پی پی ):  ائی جی کے پی کے اور سی سی پی او کے احکامات پر سندھ کے بعد خیبر پختونخواہ میں پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کے زریعے عوام کو گھروں میں رہنے کے اعلانات شروع کر دئیے ،سٹی پیٹرول فورس کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔حیات آباد ، کینٹ اور  اندرون شہر میں میں پولیس نے اعلانات  کیے  اور حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں آگاہی دی ۔

 ایس پی آپریشن ظہور آفریدی نے کہا  کہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں میں اگاہی مہم چلائی جائے گی ،شہریوں کے گھروں میں رہنے سے ہی  کرونا پر قابو پایا جائے گا ۔

اے پی پی /پشاور /قرۃالعین