پشاور:  کرونا وائرس کے پیش نظر1299 ڈاکٹروں کی فوری تعیناتی کے احکامات جاری

178

پشاور، 22مارچ(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہےکہ کرونا وائرس کے پیش نظر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور  1299 ڈاکٹروں کی فوری تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں، وسائل کی کمی عوام کی خدمت میں آڑے نہیں آئے گی جبکہ  ہم گھنٹوں کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور پورے اقدامات کر رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ نئے مثبت کیسز  میں پانچ کا تعلق مردان سے ہے، دو مثبت کیسز  پشاور کے ہیں ،  ایک کیس ڈیرہ اسماعیل خان  میں بھی مثبت آیا ہے یعنی کہ  ٹوٹل 8 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر اسلامی نقطہ نظر سے بھی دیکھے تو گھروں میں خلوت اختیار کرنا، عبادت کرنا، نوافل ادا کرنا اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعاؤں کے ذریعے اس وبا کے پھیلاؤ کو ختم  کیا جاسکتا ہے ۔

مشیر اطلاعات نے صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے 23مارچ صبح 9 بجے سے 7 دن کے لئے صوبہ بھر میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو رد کیا جا سکے تاہم پرائیویٹ گاڑیاں اور مال بردار گاڑیاں اس سے مستثنٰی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح حکومت نے 22 مارچ صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک شاپنگ مالز،مارکیٹس اور ریسٹورنٹس وغیرہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے  ہیں تاہم فارمیسی، کریانہ اسٹورز آٹا چکی،تندور کی دکانیں، دودھ کی  دکانیں ، آٹو ورکشاپس، پٹرول پمپس گوشت اور چکن کی دکانیں، فروٹ اور سبزی کی دکانیں  اور اشیائے خوردونوش کی منڈیا  اس سے مستثنی ہوگی   جبکہ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

اجمل خان وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم  عمران خان نے بار بار لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تاکہ عوام کو کم سے کم تکلیف کا سامنا ہو ،  اگر عوام حکومت کے احکامات پر عمل کرے تو جو پابندیاں لگائی گئی ہے یہ بھی بتدریج ختم ہوجائیں گی۔

وی این ایس ، پشاور

Download Video