چیئرمین سمیت سینیٹ اراکین کا اپنی تنخوائیں کرونا ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

100

اسلام آباد ، 26 مارچ (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملکی صورتحال کے پیش نظر احسن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تین تنخواہیں، ارکان سینیٹ کی ایک ایک اور گریڈ 20 سے 22 کے افسران کی پانچ دن، گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران کی تین دن اور 7 سے 16 تک کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینیٹ نے ہر مشکل وقت میں ایسے فیصلے کئے ہیں، مشکل فیصلے کریں گے تو کورو نا وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں گے تو حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، وسائل کو مل جل کر پورا کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ باقی ادارے بھی آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں، صاحب ثروت اور مخیر حضرات بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اے پی پی /سحر/ریحانہ