چیلنج گروپ آف کمپنیز چائنہ کیجانب سے پاکستانی ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ

165

اسلام آباد ، 26 مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن نے جمعرات کو  یہاں ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کےلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کےلئے ان پروٹیکشن سوٹس کی تیاری جلد لاہور میں شروع کی جائے گی۔

اے پی پی /ڈیسک/ھامد