کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو1122 پشاور کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے کٹس تقسیم

642

پشاور، 2مارچ(اے پی پی): ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد  نے صوبائی ہیڈکوارٹر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کیٹس ریسکیو اہلکاروں میں تقسیم کیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیٹس صوبے بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز میں تقسیم کی گئیں ہیں جس میں ابتدائی طور پر 120 کٹس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز میں تقسیم کی گئیں ہیں جس کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کے اپنے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ کٹس میں گاؤن، ماسک، سرجیکل گلبز، سیفٹی گوگلز، ہیڈ کور اور شو کور شامل ہیں اور مشتبہ مریض کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ریسکیو اہلکار یہ کٹس استعمال کریں گے، اسکے ساتھ ساتھ  مشتبہ مریض اور تیماردار کو بھی ڈسپوزیبل کیٹس مہیا کی جائیں گی، بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے کیٹس پہن کر فرضی مشقیں بھی کیں۔

Download Video

وی این ایس  پشاور