پودے لگانا قومی فریضہ ہے، عوام شجرکاری مہم  میں بھرپور حصہ لیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

153

 پشاور،02مارچ (اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ ہے یہی موقع ہے کہ عوام بھرپور  طریقے  میں شجرکاری میں حصہ لے کر اپنا یہ فرض ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج فیز 3 چوک حیات آباد میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شجر کاری کی مہم میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے  کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان  نے طلباء اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سمیت تمام عوام اس شجر کاری مہم کا حصہ بنیں اور  کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں اپنے اپنےحصے کا کردار ادا کریں۔

وی این ایس، پشاور

Download Video