کرونا وائرس کے پیش نظر آزاد کشمیر داخلہ پر پابندی عائد،صرف مال بردارگاڑیوں کو آنے کی اجازت ہو گی

104

مظفرآباد،24 مارچ  (اے پی پی): کرونا وائرس کے پیش نظر آزاد کشمیر داخلہ  پر پابندی عائد کر دی  گئی   ہے ،صرف مال بردارگاڑیوں کو جانے  کیا اجازت ہو گی۔

یہ فیصلہ  وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس  میں  ہوا، اجلاس میں  ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اب کسی فرد کو آزادکشمیر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، آزادکشمیر کے وہ شہری جو باہر مقیم ہیں اپنا قیام وہیں رکھیں ،آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس کو مکمل بند کر دیا گیا ہے، مال بردارگاڑیوں کے علاوہ  کسی کو آنے   کی  اجازت نہیں دی جائیگی۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یہ اقدامات آپ کے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہیں ،برائے  مہربانی ایک ماہ تک آزادکشمیر کا سفر نا کریں، آزادکشمیر جو لوگ گئے ہیں ان کی واپسی پر بھی فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔

اے پی پی /سدرہ /حامد