کوئٹہ۔ 04مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے یکساں حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔کوئٹہ ایئرپورٹ میں نئے بین الاقوامی ٹرمینل کا آغاز ایک اہم پیش رفت ہےکوئٹہ ایئرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے اورکوئٹہ ایئرپورٹ پر ہفتہ میں 38 پروازیں آتی ہیں، انہوں نے کہا کہ۔کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوااور فیز I مئی 2018 میں مکمل ہوا,ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل لاگت میں 3 بلین روپے آئی ہے توسیع کے تحت ٹرمینل کے رقبہ کو 3 گنا بڑھایا گیا تا کہ مسافروں کے لیے آسانی ہو، توسیع کے تحت 3چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے۔امیگریشن کاونٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میں بیگیج بیلٹ 2 کر دی گئی ہیں،انٹرنیشنل لاوئنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں فیز 2 کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کی مین رن وے کی بحالی کے لئے بھی بنیاد رکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ،رن وے کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے تھے۔رن وے مکمل ہونے کے بعد، 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہو گا۔پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا، انہوں نے بتایا کہ پی آ ئی اے بلوچستان کے عازمین حج کی سولت کے لیے کوئٹہ سے بھی حج پراوزں کا آ غاز بھی کررہا ہے_تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مشکور ہو کہ آپ نے ایک اہم سنگ بنیاد رکھا اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ ائرپورٹ پر بڑے جہاز لینڈ کرسکے گئے۔
وی این ایس، کوئٹہ











