کوئٹہ، 31مارچ (اے پی پی) :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات پر ہر صورت نفاذ کو یقینی بنا یا جائے گا، عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے 24گھنٹے الرٹ ہیں، صورتحال کی ہر لمحے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر داخلہ نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں امن وامان و کرونا وائرس سے متعلق صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز و ڈی آئی جیز سے بذریعہ ویڈیو لنک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ویڈیو کانفرنس میں کرونا وائرس اور امن وامان سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ وائرس کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی فورسز سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر فعال ہیں ۔
اجلاس میں آئی جی پولیس محسن حسن بٹ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان،پولیس و ایف سی بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کی شرکت۔
اے پی پی/محمد بلال/قرۃالعین











