کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی تبلیغی جماعت کے رہنما سے ملاقات، تبلیغی اجتماعات کو محدود رکھنے کی درخواست

122

پشاور،26مارچ(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے آج تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور تبلیغی جماعت کے رہنما سے ملاقات کرکے شب جمعہ کو محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا، تبلیغی جماعت کے رہنما نے بھی ایس ایس پی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر شب جمعہ سمیت تمام مصروفیات کو محدود کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی نے تبلیغی جماعت راہنماؤں کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ

تبلیغی راہنما عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔ ہم وبائی مرض کے خلاف تبلیغی جماعت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اے پی پی / صائمہ حیات ا/ ریحانہ