لاہور، 31 مارچ(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا کیخلاف اپوزیشن کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اپوزیشن پر تنقید کا نہیں سب کے ملکرساتھ چلنے کا ہے انہوں نے اپوزیشن سےگزارش کی ہے کہ آئیں ساتھ مل کر کرونا کے خلاف جنگ لڑیں ،اگر ہم یہ جنگ جیت گئے تو یہ ان کی بھی جیت ہوگی ،حکومت کی بھی جیت ہوگی، افواج پاکستان سمیت قوم کی بھی جیت ہوگی۔
بزنس کمیونٹی کی جانب سے جیلوں میں بند قیدیوں کو صابن کے ڈونیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے طور پربھی عوام کو راشن کی فراہمی کیلئے کام کریں۔ پنجاب کی جیلوں میں صابن سمیت کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر سہولت دیں گے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جو لوگ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں وہ امریکہ کا حال دیکھ لیں وہ تو سپرپاور ہے مگر اس کے باوجود وہاں پر کتنے لوگ کرونا کا شکار ہیں کتنی اموات ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنا آسان نہیں امر یکہ کے حالات بھی دنیا کے سامنے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیادو پر کورونا معاملات کو مانٹیرنگ کر رہے ہیں۔کسی بھی صورت ذخیراندازوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے طور پر جو کچھ ممکن ہے وہ کر رہی ہے۔
اے پی پی /لاہور /قرۃالعین