لاہور، 17 مارچ(اے پی پی): گورنر پنجاب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے 24 گھنٹے میں ڈاکٹرز کو WHO سٹینڈرڈ کے مطابق حفاظتی کٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔
انھوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کو ہینڈ سینیٹائزد اور ماسک فوری فراہم کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر مکمل طور پر WHO سٹینڈرڈ کے مطابق بڑے پیمانے پر تیار کیے جائیں۔
ڈاکٹرز کو ہڑتال پر جانے کی ضرورت نہیں پیش آنے دیں گے۔ ہمارے ڈاکٹرز عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ حاظر رہتے ہیں انکی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔
وی این ایس لاہور