کرونا سے بچاؤ کے لیے گورنر ہاؤس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات

168

لاہور, 17 مارچ (اے پی پی): کرونا سے بچاؤ کے لیے گورنر ہاؤس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی مین گیٹ سے چیک اپ کے بعد اپنے دفتر آ ئے۔ ڈاکٹر نے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر گورنر کے تمام سٹاف اور سیکورٹی اہلکاروں کی بھی سکریننگ کی۔ سکریننگ میں گورنر پنجاب اور انکا عملہ کرونا سے محفوظ قرار پایا۔ گورنر ہاؤس میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہینڈ سینیٹائزرز بھی رکھ دئیے گئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے سو فیصد حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے۔ گورنر ہاؤس کے تمام ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر تھرمو اسکینیر سے چیکنگ ہو گی۔

وی این ایس اسلام آباد