ہمارے ہیروز ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، لیویز، پولیس، پاک آرمی اور رضاکارروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دوسروں کی خدمت میں دن رات لگے ہوئے ہیں: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائر فضیل اصغر

112

کوئٹہ 23مارچ (اے پی پی ): چیف سیکرٹری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور وائرس کی روک تھام کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں چیف سیکرٹری نے کہا کہ کروناوائرس سے لڑنے والے  ہمارے ہیروز جن میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، لیویز، پولیس، پاک آرمی اور رضاکارروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دوسروں کی خدمت میں دن رات لگے ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ایران سے واپس آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی ان کے ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاوں کو روکنا یقینی بنائیں  جبکہ اس وقت صوبے میں 110 مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے ایک جا بحق ہو چکا ہے-انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان میں لوکل اور پبلک ٹرانسپورٹ جس میں بین الصوبائی آمدورفت پر فوری جبکہ بین الاضلاعی پر دو دن بعد پابندی عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ بڑی مارکیٹوں شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس بند کیےہیں جبکہ ہوٹلوں سے صرف کھانا لے کے جا سکتے ہیں یہ اقدامات لوگوں کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ وائرس شہر میں مزید نہ پھیلے کیونکہ پورے شہر میں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے شہر کو لاک ڈان کی صورت میں غریب اور اجرت پر کام کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہاہے تا کہ ان کیلئے راشن کا انتظام کیا جائےگا-

اےپی پی/فاروق