صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہد کے گھر آمد، بلندی درجات کلئے دعا کی

0
48

لاہور،8 اپریل(اے پی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بدھ کے روز اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے گھر گئے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر صدر مملکت اور گورنر پنجاب نے شہید ونگ کمانڈر کیلئے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ یاد رہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم 11مارچ کو 23مارچ کی مرکزی تقریب میں فضائی کرتب دکھانے کیلئے ریہرسل کرتے ہوئے ایف سولہ طیارہ گرنے سے شہید ہو گئے تھے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین