پشاور پریس کلب میں حمزہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

124

پشاور، 8اپریل(اے پی پی): ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے حصول میں مشکلات کے سامنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پشاور پریس کلب میں آج حمزہ فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کئے جا سکیں۔ اس کیمپ میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے 40 افراد پر مشتمل رپورٹر،کیمرہ مین ، فوٹو جرنلسٹس نے خون کے عطیات دئیے۔

 پشاور کی صحافی برادری کا کہنا تھا کہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں،جب جب ضرورت پڑیگی اپنا خون دینگے۔انہوں  نے کہا کہ قلم،  کیمرہ، ہاتھ، زبان تو پہلے ہی قوم کے نام ہیں خون بھی اسی قوم کے لیے ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد