لکی مروت میں مزید بارش کی پیشگوئی ،بادل تیزی سے آسمان پر پھیلانے لگے

1526

لکی مروت ، 18 اپریل (اے پی پی ): ضلع لکی مروت میں مزید بارش کی پیشگوئی  کی گئی ہے ، شمال کیطرف سے کالے بادل  آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب کیطرف بڑھ  رہے ہیں، بادلوں کیساتھ تیز ہواؤں  کا سلسلہ بھی شروع ہے جو بادلوں کو آسمان پر تیزی کیساتھ پھیلا رہے ہیں جبکہ لکی مروت کے مشرق کیطرف آسمان پر گہرے بادلوں میں گرج چمک شروع ہوگیا ہے۔

جہاں بارشیں    ہمیشہ  سے موسم  کی  خوشگواری کا  باعث  بنی ہیں ، وہیں حالیہ شدید بارشیں گندم کی فصلوں کی  تباہ کاباعث  بن رہی ہیں ۔ گندم کی  کٹائی  کا عمل شروع ہوا تو   بارشوں نےبھی اپنا رخ کر لیا جس سے  فصلیں  بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔