حکومت،ایران کے ساتھ تجارتی حجم کو دوطرفہ تعاون کے ذریعے بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

183

کوئٹہ، 18 اپریل( اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے درمیان مثالی ،تاریخی ،اسلامی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات  قائم ہیں،   ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ و دیگر کی راہ میں رکاوٹ ہے ،لیکن ہماری کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی حجم کو دوطرفہ تعاون کے ذریعے بڑھایا جائے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں  نے   چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب  کے دوران   کیا ، اس موقع پر کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل آغا رفیعی بھی  موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ تجارتی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کر کے مزید مستحکم اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف و حاصل کیا جا سکے،ایرانی قونصل جنرل آغا محمد رفیعی کی دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ و دیگر کی راہ میں رکاوٹ ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی حجم کو دوطرفہ تعاون کے ذریعے بڑھایا  جائے اور مقررہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے .

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر غلام فاروق خلجی نے  ڈپٹی اسپیکر کو  پاک افغان اور پاک ایران بارڈر کی بندش اور دیگر مسائل سے بھی  آگاہ کیا ۔

 اے پی پی / محمد بلال/قرۃ