ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گرم رہنے کا امکان

0
104

اسلام آباد، اپریل 22 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان،بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مری،پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور 43،مٹھی اور میر پور خاص 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اے پی پی//cdrریحانہ