کرونا وائرس کی اس مشکل صورتحال میں فلاحی اداروں،مخیرحضرات اوربالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کاکردارقابل تحسین ہے؛ کمشنرہزارہ سید ظہیرالسلام

190

ہری پور، 22اپریل(اے پی پی ): کمشنرہزارہ سید ظہیرالسلام نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ رہی ہے اور کسی بھی مشکل کی صورتحال میں بڑ ھ چڑھ کرفلاحی کاموں میں حصہ لیاہے، مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی اداروں،مخیرحضرات اوربالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کاکردارقابل تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ہری پور الخدمت فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور ندیم ناصر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غزن اقبال ترین الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ملک عبدالرزاق موجود تھے،

 کمشنر ہزارہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں جوراشن تقسیم کرہے ہیں کوشش کی جائے کہ اُسکی کوالٹی ٹھیک ہو، حکومتی احکامات پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لیے سب کوملکرکرداراداکرناہوگاتاکہ اس وبائی مرض کوکنٹرول کیاجاسکے۔

بعدازاں انھوں نے مستحقین میں تقسیم کیے جانے والے رمضان پیکج کابھی معائنہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی گزشتہ ایک ماہ سے جاری خدمات پر ادارے  خراج تحسین پیش کیا۔

اے پی پی /وقاص/حامد