احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی ترسیل کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا: وزیر اعلیٰ محمود خان

121

پشاور،14اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت اور پوری انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے اور احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم اصل حقداروں کو ملیں گی جس میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں  نے کہا کہ  کوئی بھی ،مستحق  افراد  کا حق نہیں مار سکتا اور مستحقین کا حق مارنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں قائم قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو کرونا کے حوالے سے اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا ایک متعدی وباءہے جو ایک انسان سے تیزی کے ساتھ دوسرے انسان کو لگتی ہے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کا واحد طریقہ سماجی رابطوں اور لوگوں کے درمیان میل جول کو کم سے کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کے حکومتی اقدامات عوام کے تحفط کے لئے ہیں تاکہ اس وباءکو ایک انسان سے دوسرے انسان تک منتقلی کو روکا جا سکے۔

وزیراعلیٰ  نے مزید  کہا کہ  عوام اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، عوام کے تعاون کے بغیر حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد