ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر کا بے نظیر شہید ہسپتال کا دورہ، ائسولیشنن سنٹر میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ

114

ایبٹ آباد، 01 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بدھ کو یہاں بے نظیر شہید ہسپتال کا دورہ کیا جہاں  انہوں نے آئسولیشن سینٹر میں موجود سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس دوران  کورونا سنٹر میں سٹاف کی مرض کی تشخص علامات اور علاج کے طریقہ کار پر بریفنگ  دی گئی۔اس موقع پر  ڈی سی ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  24 گھنٹے عملہ کی حاضری کو یقینی رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

اے پی پی /ایبٹ آباد/قرۃالعین