تعلیم یافتہ نوجوان معلومات فراہمی اور آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں: گلوکار ہمایوں خان

186

پشاور، 07اپریل (اے پی پی): پشتو زبان کے معروف گلوکار ہمایون خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ایک خطرناک اور جان لیوا وائرس ہے اور متعدی بیماری کیطرح ہے جو بڑی خطرناک حد تک دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔

منگل کو جاری  اپنے ویڈیو  پیغام میں ہمایون خان کا کہنا تھا کہ  کرونا وائرس سے پاکستان کو بچانے میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، تمام لوگوں اور نوجوانوں نے ملکر عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

ہمایون خان نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور اپنے گھروں میں محدود رہیں تاکہ اس وبا سے خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

اے پی پی /صائمہ /قرۃالعین