امام کعبہ کا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خصوصی خطاب اور دعا

961

اللہ سے رجوع کریں، اسی کی قدرت ، فضیلت اور مہربانی سے وبائی مرض کورونا دور ہو جائے گا۔امام کعبہ کا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خصوصی خطاب اور دعا۔

امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے صدر شیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ کورونا اللُہ کی طرف سے آزمائش ہے جس پر صبر اور حفاظتی تدابیر سے نمٹا جا سکتا ہے۔

مسجد نبوی میں آج نماز عشاْ کے وقت خطبہ دیتے ہوۓ شیخ السدیس نے کہا کہ دنیا کو اس بڑی وبائی اور خطرناک بیماری کا سامنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔ انہوں نے کہ مسلمان اپنے ممالک کے حکومتوں کی اطاعت کریں اور اپنے آپکو محدود رکھیںاور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ شیخ السدیس نے قرآن پاک سے حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ اللہ نے فرمایا: “اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اور ان کی جو آپ میں طاقتور ہیں (یعنی حکومتوں) کی اطاعت کرو۔”
امام کعبہ نے عوام کو پیغام دیا کہ آزمائش کہ یہ گھڑی اللہ کی مہربانی سے ہی ختم ہوگی لہذا تمام مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں۔