تھرپارکر؛کرونا وائرس کے باعث مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع

119

تھرپارکر، 19 اپریل(اے پی پی ):ضلع تھرپارکر میں سندہ حکومت کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، ضلعے بھر کے تحصیل اور یونین کونسل کی مناسبت سے  راشن تقسیم کیا جا رہا ہے  ۔ تھرپارکر میں ایک میونسپل، چھ ٹاؤن کمیٹی اور 64 یونین کونسلز ہیں، ہر ایک کمیٹی اور یونین میں 150 لوگوں کو راشن دیا جا رہا ہے ۔راشن میں دس کلو آٹا، دو کلو چاول، دو کلو آئل، چینی، چاۓ کی پتی شامل ہے ۔

اے پی پی/کریم ڈنو راہموں /حامد