پشین ، 19 اپریل (اے پی پی ):کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے پشین میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، لوگ گھروں میں محدود اور سڑکیں ویران ہیں پولیس کے اہلکار گشت کررہے ہیں جبکہ تمام کاروباری مراکز، ہوٹلز، مارکٹیں اور شاپنک مالز بند پڑے ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز تندور سبزی اور فروٹ کی دکانوں کو لاک ڈاؤن سے استشنی حاصل ہے تاکہ عوام کو اشیائے خورد ونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ بھی کر رکھی ہے جس کےتحت عوامی اجتماعات، جلسے جلوسوں ،شادی بیاہ ودیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کےنفاذ کے باعث شہر میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ کی جانب ے لیویز اور پولیس کے ہمراہ شہر میں غیر ضروری گھروں نکلنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ۔
اے پی پی/روح اللہ کاکڑ /حامد











